یہ دنانیر ہیں ۔۔ اور اپنی پارٹی سے تہلکہ مچا چکی ہیں

یہ  دنانیر ہیں ۔۔ اور اپنی پارٹی سے تہلکہ مچا چکی ہیں  ۔ اسلام آباد کی  دنانیر نامی لڑکی دیکھتے ہی دیکھتےہی سپر سٹار بن چکی ہیں ۔ انگریزی  لہجے میں اردو بولنے کی ویڈیواس وقت بھی ٹاپ ٹرینڈز میں ہے ۔

ویڈیو بنانے وال دنانیر مبین کہتی ہیں  انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا پانچ سیکنڈ کی ویڈیو اس قدر وائرل ہو جائے گی کہ دنیابھر میں اس کی کاپی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ  انہیں لفظ “پارٹی “بولنا آتا ہے ۔ لوگوں کو ہنسانے کے لئے مزاحیہ انداز اختیار کیا ۔ یہ چھوٹی سی ویڈیو اتنی وائرل ہوئی کہ انٹرنیٹ پرہردوسرے شخص نے اس کے میمز بنا ڈالے  ہیں ۔اتنا پیار مل رہا ہے کہ ہضم  نہیں ہورہا۔ کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ اس قدر وائرل ہو کر مشہور ہو جاؤں گی۔

انیس سالہ دنانیر مبین  کا نک نیم  جینا  ہے ۔  دنانیر  راولپنڈی کینٹ کی رہائشی ہیں جبکہ ان کا تعلق پشاور سے ہے۔ ذرائع کے مطابق وہ ایک ریٹائرڈآرمی افسر کی بیٹی ہیں ۔

انسٹا گرام پر جاری ہونے والی اس ویڈیو کو اب تک 20 لاکھ سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں اور وائرل ہونے کے بعد انسٹاگرام پر دنانیر مبین کے فالووز کی تعداد بڑھ کر تین لاکھ سےزیادہ ہو چکی ہے