چند دلچسپ حقائق جو رنبیر اور عالیہ  کی شادی کو کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی سے منفرد بنا رہے ہیں

وقت اشاعت :15اپریل2022

بشکریہ ٹائمز آف انڈیا۔ بالی ووڈ کی سب سے خوبصورت جوڑی کی شادی ، چند دلچسپ حقائق بھی سامنے آگئے ۔

دی سپرلیڈڈاٹ کام کے مطابق رنبیر  کپور اور عالیہ بھٹ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ۔ دونوں کی شادی کے بالی ووڈ میں تو خوب چرچے ہیں ہی مگر بھارتی میڈیا میں بھی یہ شادی نمبر ون قرار پائی ہے  ۔

فوٹو کریڈٹ :ٹائمز آف انڈیا

  گزشتہ روز شادی کی تقریب کے موقع پر رنبیر کپور کی والدہ اداکارہ نیتو کپور اور بہن ردھیما کپور نےشادی کی ایک رسم کی تصویر جاری کی جس سے دونوں کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔

فوٹو کریڈٹ :ٹائمز آف انڈیا

شادی کے بعد ٹوئٹر پر عالیہ اور رنبیر کی شادی کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے ۔ رنبیر کی کزن کرینہ کپور اور کرشمہ کپور بھی شادی کی تقریبات کا حصہ بنیں ۔

رنبیر اور عالیہ کی شادی کس لحاظ سے منفرد ٹھہری ؟

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رنبیر اور عالیہ کی شادی کے دلچسپ حقائق ہی مداحوں کا دل جیتنے کے لئے کافی ہیں ۔

نمبر1 : بالی ووڈ کے خوبصورت ترین جوڑے نے کترینہ کیف  اور وکی کوشل کی شادی کی طرح زیادہ پیسہ لگانے کے بجائے سادگی کو ہی ترجیح دی یہی وجہ ہے کہ یہ شادی فلم بینوں کے لئے بہت متاثر کن رہی ۔

نمبر2 : کترینہ کیف کی شادی کی طرح یہ شادی انتہائی خفیہ رکھی جارہی تھی ۔ شادی سے تین روز پہلے بھی کوئی نہیں جانتا تھا کہ دونوں شادی کر رہے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ مداحوں کو یہ سرپرائز خوشگوار حیرت میں مبتلا کر گیا۔

نمبر 3 :کرینہ کپور کی شادی کی طرح رنبیر اور عالیہ نے اپنی شادی کو کمرشل بنانے سے گریز کیا اور بڑی آفرز کے باوجود تقریبات کے میڈیا رائٹس فروخت نہیں کئے جبکہ کترینہ کیف کی شادی میں ایک ایک لمحہ بھاری قیمت میں فروخت ہوا۔

نمبر 4 : ہنی مون کے لئے جوڑے نے بھارت کو ہی ترجیح دی ہے ۔ دونوں نے اعلان کیا ہے کہ بھارت میں ہی پہلا سفر کریں گے تاہم اس کے بعد چھٹیوں پر دونوں کونسے ملک جائیں گے واضح نہ ہو سکا۔

نمبر5 :رنبیر اور عالیہ بھٹ کی شادی پر  سوشل میڈیا پر مسلسل تبصرے جاری ہیں۔ اب تک لاکھوں ٹویٹس اور ری ٹویٹس ہو چکی ہیں جبکہ یہ ٹرینڈنگ انسٹا گرام اور فیس بک پر بھی سب پر بھاری پڑ رہا ہے ۔

نمبر 6 : بالی وڈ کے تمام ہی فنکار اس شادی  کو انتہائی خوشگوار قرار دے رہے ہیں ۔ فلمی پنڈتوں کے مطابق رنبیر اور عالیہ بھٹ کی شادی ہر لحاظ سے بالی وڈ کی تمام گزشتہ شادیوں سے زیادہ مقبول لگ رہی ہے ۔ اس سے پہلے کرینہ اور سیف علی خان کی شادی بھی مقبول رہی مگر اب شہرت اور تبصروں کے لحاظ سے یہ شادی تمام ریکارڈ توڑ چکی ہے ۔

کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کے تمام نشریاتی حقوق مہنگے داموں فروخت ہوئے تھے۔ فوٹو کریڈٹ:بالی وڈ ہنگامہ