زلفی بخاری نےکب اسرائیل کاخفیہ دورہ کیا؟

وقت اشاعت :18دسمبر 2020

ندیم چشتی ، سپر لیڈ، اسلام آباد۔ زلفی بخاری نےکب اسرائیل کاخفیہ دورہ کیا؟ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے پھر متضاد اطلاعات سامنے آرہی ہیں ۔ دوسری جانب حکومت تاحال خاموش ہے ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق اسرائیلی اخبار کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایک مسلمان ملک کے وزیراعظم کے اہم مشیر نے تل ابیب کا دورہ کیا ہے ۔ اخبار نے لکھا کہ  اس خصوصی مشیر نے پہلے لندن کا دورہ کیا جس کےبعد چارٹرڈ طیارے میں اسرائیلی دارالحکومت پہنچا۔ اس مشیر نے اپنے وزیراعظم کا پیغام پہنچایا اور یہ بھی درخواست کی کہ تعلقات کے بدلے میں ہمارے عرب ممالک سے تعلقات ٹھیک کرائیں ۔دوسری جانب زلفی بخاری نے ان خبروں کی تردید کی ہے ۔

اسرائیلی اخبار نے کسی ملک کا نام تو نہیں لیا تاہم سوشل میڈیا پر اس اہم مسلمان ملک  کو پاکستان قرار دیا جارہا ہے ۔ اسی طرح وزیراعظم کے مشیر ذلفی بخاری کی طرف اشارہ کیا گیا ہے ۔ اس خبر نے سوشل میڈیا پر آگ لگا رکھی ہے ۔

پردےکےپیچھےبیٹھےسازشی عناصرکوبے نقاب کررہاہوں،نوازشریف

تبصروں کی بھرمار ہے ۔کئی تجزیہ کاروں نے خبر کو درست قرار دیا ہے جبکہ حکومت کی جانب جھکاؤ رکھنے والے تجزیہ کاروں نے اسے جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے ۔ اس حوالے سے پی ڈی ایم نے بھی حکومت سے اپنی پوزیشن کلیئر کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔

جمعرات کو میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ  کون اسرائیل کے خفیہ دورے کر رہا ہے ؟ یہ ابہام  آخر پیدا ہی کیوں ہوا ؟ مولانا فضل الرحمان نے سوالات اٹھاتے ہوئے حکومت پر شدید نکتہ چینی کی ۔ انہوں نے کہا کہ  اسرائیل کو تسلیم کرنا  آسان  نہیں ہوگا۔  اسرائیل کے بجائے فلسطین کو تسلیم کیا جائے ۔