بڑی باتیں ہو رہی ہیں کہ ڈیل ہو گئی ، حکومت سے نکل گیا تو زیادہ خطرناک ہو جاؤں گا، وزیراعظم کی کھلی وارننگ مگر کس کو ؟

وقت اشاعت :23جنوری2022

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ بڑی باتیں ہو رہی ہیں کہ ڈیل ہو گئی ، حکومت سے نکل گیا تو زیادہ خطرناک ہو جاؤں گا، وزیراعظم کی کھلی وارننگ مگر کس کو ؟سیاسی بحث چھڑ گئی ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کامکے مطابق عوام سے ٹیلی فونک گفتگو  کے پروگرام میں وزیراعظم عمران خان نے جارحانہ انداز اپنا کر سب کو حیران کر دیا۔ وزیراعظم نے سوالات کے فورم کو استعمال کرتے ہوئے اپنے دل کی باتیں کھل کر کہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں حکومت سے نکل گیا تو زیادہ خطرناک ہو جاؤں گا۔ میرے سڑکوں پر نکلنے سے  اپوزیشن کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ۔  انتظار کررہاہوں نواز شریف  پاکستان آئیں۔بڑی باتیں ہورہی ہیں کہ ڈيل ہوگئی  لیکن وہ واپس نہیں آئیں گے ۔ سارا ٹبر بھاگا ہوا ہے ۔کوئی پولو کھیل رہا ہےتو کوئی مہنگی گاڑیوں میں گھوم رہا ہے ۔ اتنا پیسہ تو برطانیہ کا شاہی خاندان بھی خرچ نہیں کرتا۔

یہ بھی پڑھیے

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت مدت پوری کرے گی۔ آئندہ بھی پانچ سال ہمارے ہونگے ۔ شہباز شریف کو اپوزیشن لیڈر نہیں سمجھتا ،  مجرم سے کیسے ہاتھ ملا لوں ؟کرپشن کیسز کی یومیہ بنیادوں پر سماعت ہونی چاہیے ۔  سٹے آرڈرز نہیں ملنے چاہئیں ۔   عدلیہ سےکہتا ہوں ملک پر رحم کریں۔

بڑی باتیں ہو رہی ہیں کہ ڈیل ہو گئی ، حکومت سے نکل گیا تو زیادہ خطرناک ہو جاؤں گا، وزیراعظم کی کھلی وارننگ مگر کس کو ؟

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے  تجزیہ کار خالد چودھری نے کہا کہ وزیراعظم ڈیل کی خبروں پر سخت نالاں ہیں اور اسٹیبلشمنٹ اور عسکری حلقوں سے ڈیل کی واضح تردید چاہتےہیں ۔ وزیراعظم کا غصہ اس بات کا عکاس ہے کہ وہ اس ابہام  کو دور کرنا چاہتے ہیں ۔ عمران خان ڈیل کی خبروں پر  جارحانہ موڈ دکھا رہے ہیں اور یہ فطری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  مختلف حلقوں میں  حکومت کے جانے کی باتیں ہو رہی ہیں ۔ ایسے میں عمران خان نے بھی یہ فیصلہ کرلیا ہے کہ میدان خالی نہیں چھوڑا جائے گا اور بھرپور مزاحمت کی جائے گی ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی وارننگ واضح طور پر انہی لوگوں کے لئے ہے  جو حکومتوں کو گرانے اور بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔

واپس مرکزی صفحے پر جائیے