عمران خان صاحب اب رونے دھونے اور ڈرامہ کرنے کا فائدہ نہیں ، سامان اٹھائیں اور چلتے بنیں، مریم نواز

وقت اشاعت :23جنوری2022

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، لاہور۔ عمران خان صاحب اب رونے دھونے اور ڈرامہ کرنے کا فائدہ نہیں ، سامان اٹھائیں اور چلتے بنیں، مریم نواز  نے بھی عمران خان کے بیانات پر ردعمل دے دیا۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق مریم نواز نے بھی عمران خان کے سخت جملوں کا فوری ٹویٹس کے ذریعے جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی دھمکیاں گیدڑ بھبکیاں ہیں ۔ یہ تقریر  ایک ایسے شخص کی طرح  ہے  جسے نہ صرف شکست ہوئی ہے بلکہ اس نے اپنی شکست  تسلیم بھی کر لی ہے ۔انہوں نے کہا کہ  جس دن آپ اقتدار سے نکلے عوام شکرانے کے نفل پڑھیں گے۔آپ بے نقاب ہو چکے ہیں۔ 

عدلیہ پر الزام تراشی نہ کریں ۔ ناکام حکومت کو 4 سال ہو گئے اور یہ ابھی تک رو رہے ہیں ۔ آپ جن  “کارٹلز” کے بارے میں شکایت کر رہے ہیں وہ آپ کے دائیں اور بائیں جانب کے مافیا ہیں ۔ ان حکومتی مافیاز نے  220 ملین لوٹ لیے ہیں ۔ یہ وہی لوگ ہیں جو آپ کا کچن چلاتے ہیں ۔ عمران خان صاحب اب رونے دھونے اور ڈرامہ کرنے کا فائدہ نہیں ، سامان اٹھائیں اور چلتے بنیں، مریم نواز نے مزید کہا جتنی جلدی ہو آپ اقتدار  چھوڑ دیں ،  جتنا تاخیر کریں گے  اتنا ہی ملک کا نقصان ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے

واپس مرکزی صفحے پر جائیے