پاکستان کرکٹ ٹیم کےلیے بڑا اعزاز،محمد رضوان سال کےبہترین ٹی 20 کھلاڑی قرار

وقت اشاعت :23جنوری2022

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، دبئی ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کےلیے بڑا اعزاز،محمد رضوان سال کےبہترین ٹی 20 کھلاڑی قرار پائے ہیں۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام  کے مطابق کرکٹر آف دی ائیر کے لئے محمد رضوان، وانندو ہسارنگا، مچل مارش اور جوز بٹلر کی نامزدگیاں ہوئیں۔محمد رضوان نے 29 ٹی ٹوئنٹی میچز میں ایک  ہزار 326 رنز 73کی اوسط سے بنائے۔محمد رضوان نے ایک سنچری بنائی اور وکٹوں کے پیچھے 24 شکار کئے۔ یادگار پرفارمنس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف رہی۔

محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ڈبل خوشی اس بات کی ہے کہ یہ ایوارڈ پاکستان کو ملا ہے۔دنیا کی ٹاپ ٹیمز میں پاکستان کا نام آنا خوشی کی بات ہے۔ایوارڈ پاکستان کے نام کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ بہتر کھیل کا مظاہرہ کروں ۔ ٹیم کے باقی کھلاڑی ہمیشہ سپورٹ کرتےہیں ۔ جب بھی پاکستان کا کسی کارنامے میں نام آتا ہے خوشی ہوتی ہے ۔ بابر اعظم کی قیادت میں ٹیم بہترین کارکردگی دکھا رہی ہے ۔ جیت کا تسلسل جاری رہے گا۔

محمد رضوان کا ٹی 20کیرئیر۔ بشکریہ: کرک انفو

پاکستان کرکٹ ٹیم کےلیے بڑا اعزاز،محمد رضوان سال کےبہترین ٹی 20 کھلاڑی قرار پائے ہیں جس کے بعد قومی کرکٹروں اور مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے ۔