جنوبی افریقہ نے بھارت کو تیسرا ون ڈے بھی ہرا کر وائٹ واش کر دیا

وقت اشاعت :24جنوری2022

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، کیپ ٹاؤن ۔ جنوبی افریقہ  نے بھارت کو تیسرا ون ڈے بھی ہرا کر وائٹ واش کر دیا ، آخری میچ میں بھی پروٹیز چھائے رہے ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام  کے مطابق جنوبی  افریقہ کی ناتجربہ کار ٹیم کے ہاتھوں بھارت کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ جنوبی افریقہ نے بھارت کو تیسرے ون ڈے میچ میں4 رنز سے شکست دے دی اس طرح تین میچز کی سیریز جنوبی افریقہ کے نام رہی ۔

جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 287رنز سکور کئے ۔ ڈی کوک نے شاندار سنچری سکور کی ۔ انہوں نے 130گیندوں پر 124رنز بنائے ۔ بھارت کی طرف سے کرشنانے تین وکٹیں لیں ۔ جواب میں بھارت کی ٹیم 283رنز بنا سکی ۔ ویرات کوہلی نے 65رنز جوڑے ۔ شیکر دھون  نے 61رنز بنائے ۔ مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز کے دونوں اعزازات ڈی کوک کو ملے ۔ جنوبی افریقہ نے بھارت کو تیسرا ون ڈے بھی ہرا کر وائٹ واش کر دیا جس کے بعد بھارت کی عالمی رینکنگ میں بھی تنزلی ہوئی ہے۔ کرکٹ مبصرین کے مطابق ورلڈ کپ کے بعد سےبھارتی ٹیم شدید دباؤ کا شکار ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ میدان میں بھارتی ٹیم کی پرفارمنس پر اثر پڑ رہا ہے ۔