بدعنوانی کے خلاف نعرہ لگا کر آنے والی پی ٹی آئی حکومت خود کرپشن میں سب سے آگے نکل گئی

وقت اشاعت :25جنوری2022

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ بدعنوانی کے خلاف نعرہ لگا کر آنے والی پی ٹی آئی حکومت خود کرپشن  میں سب سے آگے نکل گئی، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ جاری ہوگئی ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی چشم کشا رپورٹ جاری کر دی گئی ۔ پاکستان میں کرپشن کا دس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے ۔ منفی  تین  سکور کےساتھ سولہ درجے تنزلی  دیکھنےمیں آئی ۔

پاکستان124 سے 140 ویں نمبر پر آگیا ہے ۔عالمی ادارے کے مطابق پاکستان میں بدعنوانی جانچنے کے لیے آٹھ ذرائع استعمال کیے گئے ہیں جن کا دورانیہ2020 سے 2021 کے درمیان ہے ۔بڑھتی کرپشن کے باعث پاکستان کا سکور 31 سے گر کر 28 تک پہنچ گیا ہے ۔ رپورٹ میں 180ممالک  کا تذکرہ کیا گیا ہے ۔ یوں بدعنوانی کے خلاف نعرہ لگا کر آنے والی پی ٹی آئی حکومت خود کرپشن میں سب سے آگے نکل گئی ہےجس پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے ۔ تجزیہ کاروں کے مطابق گو کہ عمران خان کابینہ یا انتظامیہ براہ راست کسی کرپشن میں ملوث نہیں پائی گئی مگر محکمانہ کرپشن اور انتظامی غفلت کے باعث بے ضابطگیاں بڑھ رہی ہیں ۔ بعض تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ بعض حکومتی شخصیات خود بھی کرپشن میں ملوث ہوسکتی ہیں۔