وزرا کا ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو تسلیم کرنے سے انکار

وقت اشاعت :25جنوری2022

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ وزرا  کا  ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو تسلیم کرنے سے انکار ، کرپشن بڑھنے   کے تاثر کو غلط قرار دے دیا۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے بعد وزرا  کا بھی ردعمل سامنے آگیا۔فواد چودھری  نے کہا ابھی تک  ٹرانسپرنسی کی پوری  رپورٹ شائع نہیں ہوئی۔پاکستان کا اسکور رول آف لا کے باعث نیچے گیا۔فنانشل کرپشن نہیں بڑھی۔   فرخ حبیب  بولے واویلا کرنا بلاجواز ہے ۔

رپورٹ میں حکومتی سطح پر کسی بھی قسم کی مالی کرپشن کا ذکر نہیں ہے ۔ آٹھ میں سے سات رپورٹس پر کوئی فرق نہیں  ۔ صرف ایک رپورٹ کے باعث ٹوٹل رینکنگ میں  تنزلی ہوئی ۔

یہ بھی پڑھیے

شہباز گل نے  رپورٹ کو  ہی غلط قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ  ٹرانسپرنسی پاکستان کے سربراہ عادل گیلانی کے خلاف مختلف تحقیقات ہوچکی ہیں ۔ نواز شریف نے انہیں سفیر لگایا تھا۔ ایسےمیں یہ سیاسی رپورٹ ہے جس کا حقائق سے تعلق نہیں ۔

وزرا کا ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو تسلیم کرنے سے انکار مگر واضح رہے کہ ماضی میں  عمران خان  ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹس کے اعداد و شمار کو ہی لے کر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی حکومت پر تنقید کرتے رہے ہیں ۔

واپس مرکزی صفحے پر جائیے