دوسروں پر الزام لگانے والے کی تلاشی لی گئی توخود سب سے بڑا چور نکلا، مریم نواز

وقت اشاعت :5جنوری2022

دی سپر  لیڈ ڈاٹ کام ، لاہور۔ دوسروں پر الزام لگانے والے کی تلاشی لی گئی توخود سب سے بڑا چور نکلا، مریم نواز  نے فارن فنڈنگ پر حقائق سامنے آنے کے بعد حکمران جماعت کو ریڈار میں رکھا۔

دی سپر لیڈڈاٹ کام کے مطابق الیکشن کمیشن سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد اپوزیشن کا ردعمل بھی سامنے آگیا ۔ مریم نواز نے کہا کہ جو شخص دوسروں پر الزامات کی سیاست کرتا تھا جب اس کی تلاشی لی گئی تو بال بال چوری میں ڈوبا نکلا۔ کیا پاکستان کی تاریخ میں عمران خان جیسا کرپٹ، جھوٹا اور سازشی حکمران آیا؟عمران خان نے نا صرف چوری کی اور چھپائی بلکہ عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈالا۔ عوام کی محنت اور خون پسینے کی کمائی پر عیش کی۔ ثبوتوں کےانبار عمران سمیت پوری پی ٹی آئی کو فارغ کرنے کے لیے کافی ہیں۔ اتنے سنگین فراڈ اورا سکینڈل  تاریخ میں کسی جماعت کے نہیں آئے۔

انہوں نے کہا کہ انصاف کے نام پر پاکستا ن کو دھوکہ دینے والے عمران خان کا بھانڈہ بیچ چوراہے پھوٹ چکا ہے ۔ کون جانتا تھا کہ ثاقب نثار کے نام  نہاد صادق و امین کا چہرہ اتنا بھیانک نکلے گا۔ اس بھیانک چہرے پر پردہ ڈالے رکھنے پر الیکشن کمیشن کے سابق اہلکار بھی جواب دہ ہیں ۔