ٹیم قلندرز کا ڈبل دھمال ،اسلام آباد یونائیٹڈ کے بعد زلمی کو بھی زیر کرلیا

وقت اشاعت :11جون2021

سپر لیڈ نیوز، لاہور۔ ٹیم قلندرز کا ڈبل دھمال ،اسلام آباد یونائیٹڈ کے بعد  زلمی کو زیر کرلیا ، پاکستان سپر لیگ کے 17ویں میچ میں لاہور قلندز کی ٹیم چھائی رہی ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق لاہور قلندرز نے ابوظہبی میں کھیلنے جانے والے پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں ایک مرتبہ پھر اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے ۔ اسلام آباد  یونائیٹڈ کو باآسانی ہرانےکے بعد پشاور زلمی کو بھی اہم میچ میں ہرا دیا۔ لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 170رنز جوڑے ۔ ڈیوڈ ملر 21رنز بنا کر راشد خان کا شکار بنے ۔ راشد خان نے 15 رنز پر شرفین کو بولڈ اور صفر پر فابین ایلن کو ایل بی ڈبلیو کردیا۔ وہاب ریاض ان کے پانچویں شکار بنے جنہیں راشد خان نے 17 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی ۔ پشاور زلمی کی طرف سے شعیب ملک نے  48 گیندوں پر 73 رنز اسکور کیے ان میں سات چوکے اور چھ چھکے شامل تھے ۔ زلمی مقررہ اوورز میں 160رنز بنا سکی یوں لاہور کی ٹیم یہ میچ دس رنز سے جیت گئی ۔

اس سے پہلے لاہور قلندرز کا ٹاپ آرڈر ناکام ثابت ہوا۔  فخرزمان 1، سہیل اختر 7، محمد فیضان 8 اور محمد حفیظ 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تاہم بین ڈنک اور ٹم ڈیوڈ   76 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔