عمران خان پر تارکین وطن کا بڑھتا اعتماد،ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ

وقت اشاعت :11جون2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، واشنگٹن ڈی سی ۔ عمران خان کی حکومت پر تارکین وطن کا بڑھتا اعتماد، ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ  ہوگیا۔ وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ ترسیلات زر کی رفتار 29فیصد تک جا پہنچی ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق پاکستان میں ترسیلات زر کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں ۔ دیگر ممالک میں  مقیم پاکستانی کثیر سرمایہ پاکستان بھجوا رہے ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جاری کئے گئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کو خوب پذیرائی مل رہی ہے ۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ ہنڈی جیسے نیٹ ورک کی حوصلہ شکنی دیکھنے میں آرہی ہے اور سرکاری بینک اکاؤنٹس کے ذریعے رقم پاکستان پہنچ رہی ہے ۔ اس حوالے سے وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ترسیلات زر ثابت کرتی ہیں کہ اوور سیز پاکستانیوں کا تعلق عمران خان سے مضبوط ہوتا جارہا ہے ۔ ماضی میں کسی دور حکومت میں اس قدر زیادہ ترسیلات زر  ریکارڈ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا  کہ ترسیلات زر گرتی معیشت کو سہارا دینے کے لئے کافی تھیں اس لئے انہیں اللہ تعالیٰ کا فرشتہ قرار دیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ

 بھاری سرمایہ آنے کی وجہ سے  کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہے ۔  زرمبادلہ کے ذخائر جو 2018 میں 7 ارب ڈالر تھے اب 16 ارب ڈالرتک  آ گئے ہیں اس میں نئے مالی سال میں مزید اضافہ ہوگا۔ شوکت ترین نے ٹیکس وصولیوں کے اہداف حاصل ہونے کی بھی نوید سنائی ۔