کرکٹ کا پروفیسر مزید عالمی مقابلوں سے دستبردار، کیا رمیز راجہ نے ریٹائرمنٹ پر مجبور کیا ؟

وقت اشاعت:4جنوری2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، لاہور۔ کرکٹ کا پروفیسر مزید عالمی مقابلوں سے دستبردار، کیا رمیز راجہ نوجوان کھلاڑیوں کی جگہ بنانا چاہتے ہیں ؟ کرکٹ حلقوں میں چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں ۔

دی سپر  لیڈ ڈاٹ کام  کے مطابق محمد حفیظ نے عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے ۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ وہ پی ایس ایل اور دیگر لیگز کے لئے دستیاب ہوں  گے ۔ اپنے کیرئیر کا احوال بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میچ فکسرز کے خلاف آواز بلند کی تو  کہا گیا کہ کھیلنا ہے تو کھیلیں ورنہ آپ کی مرضی ۔کسی سے ناراضی نہیں ،فیصلے سے مطمئن  ہوں ۔ ہمیشہ ملک کےلیے کھیلا،کوئی لالچ نہیں کیا۔ اب  فیملی کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کی کوشش کروں گا ۔

 دوسری جانب کرکٹ حلقوں میں سوشل  میڈیا پر بحث جاری ہے ۔ پروفیسر کے اچانک فیصلےپر مداحوں نے حیرت کا اظہار کیا ہے ۔ کرکٹ حلقوں کے مطابق رمیز راجہ ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کی جگہ بنانا چاہتے ہیں اس لئے ایسے حالات پیدا کئےجارہے ہیں تاکہ سینئر کھلاڑی خود ہی نوجوانوں کو راستہ فراہم کریں ۔ ذرائع کے مطابق شعیب ملک اور سرفراز احمد پر بھی ریٹائرمنٹ کے لئے دباؤ ڈالا جارہا ہے ۔ جلد اعلان متوقع ہے ۔

سابق کرکٹرز کا ردعمل

محمد حفیظ کی ریٹائرمنٹ پر شاہد آفریدی نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے جلدبازی کا فیصلہ قرار دیا ہے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں شاہد آفریدی نے کہا کہ حفیظ کی کرکٹ ابھی باقی تھی ۔

فیصلے سے حیرانی ہوئی ہے ۔ محمد حفیظ ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں ان کی ٹیم میں جگہ بنتی ہے مگر سمجھ سے باہر ہے کہ انہوں نے کن حالات میں فیصلہ لیا ۔

ادھر جنوبی افریقہ کے سابق فاسٹ باؤلر ڈیل سٹین نے بھی محمد حفیظ کے فیصلے پر حیرانی کا اظہار کیا ہے تاہم انہوں نے شاندار کیرئیر پر انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا۔

ڈیل سٹین نے کہا کہ حفیظ سے میدان میں ہونے والی جنگیں یاد ہیں مگر کھیل کے اختتام پر ہمیشہ ان سے خوشگوار  یادیں جڑی ہیں ۔