کیا پاکستان ورلڈ کپ سے عملی طورپر آؤٹ ہو چکا ہے ؟

علی اکرم ، دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، واشنگٹن ڈی سی ۔ کیا پاکستان ورلڈ کپ سے عملی طورپر آؤٹ ہو چکا ہے ؟ بھارت کی جنوبی افریقا سے شکست کے بعد پاکستان کا سفر خطرے میں پڑ گیا۔

وقت اشاعت :31اکتوبر2022

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق  ٹی  ٹوئنٹی ورلڈکپ میں جنوبی افریقا کے ہاتھوں   بھارتی ٹیم کی شکست  کے باوجود پاکستان کیلئے اگر مگر کی صورتحال برقرار ہے۔یہ روایتی اگر مگر زیادہ تر ایونٹس میں پاکستان کے ساتھ رہتی ہے ۔ بھارت کے خلاف جنوبی افریقا کی جیت کے بعد صورتحال مشکل  ہو گئی ہے مگر ابھی بھی چانس باقی ہے ۔ پاکستان کی رسائی کا انحصار گروپ میں اہم میچز میں  مزید اپ سیٹ نتائج پر ہے ۔ پوائنٹس ٹیبل کے مطابق جنوبی افریقا کے تین میچز میں پانچ، انڈیا کے چار پوائنٹس ہیں۔اب ورلڈ کپ میں سفر جاری رکھنے کے لئے پاکستان کو اپنے اگلے  دونوں میچز جیتنا ہونگے ۔ مگر بات یہاں ہی ختم نہیں ہوگی ۔ گروپ میں بھارت اور جنوبی افریقا کو بھی اگلے  میچز ہارنا ہونگے ۔

پاکستان کے سیمی فائنل کے سفر کے لئے بنگلہ دیش یا زمبابوے کو بھارت کے خلاف ایک جیت درکار ہوگی

 پاکسان کے سیمی فائنل تک پہنچنے کے لئے بنگلہ دیش یا زمبابوے میں سے ایک ٹیم کو بھارت کو ہرانا ہوگا۔ اگر بھارت اپنے دونوں  اگلے  میچز جیت گیا تو پاکستان کے لئے واپسی کا سفر یقینی ہوسکتا ہے ۔ ایسی صورتحال  میں اگر بھارت کو ایک اپ سیٹ شکست ہوتی ہے تو اس کے 6 پوائنٹس رہیں گے۔ پاکستان کو چھ پوائنٹس بنانے کے لئے بقیہ دونوں میچز جیتنا  ہونگے ۔ یعنی جنوبی افریقا کو قابو کرنا ہوگا،بنگلہ دیش کو بھی شکست سے دوچار کرنا ہوگا۔

اگر مگر کی گیم میں  اگر جنوبی افریقا نے  نیدرلینڈز کو شکست دے  دی تو پاکستان اور بھارت کے پوائنٹس برابر ہو جائیں گے  اور فیصلہ رن ریٹ کی بنیاد پر ہوگا۔ کرکٹ ماہرین کے مطابق پاکستان عملی طور پر ورلڈ کپ سے آؤٹ ہو گیا ہے ۔ بھارت بنگلہ دیش اور زمبابوے کے ساتھ میچ میں فیورٹ ہے  اس لئے پاکستان کا چانس نہ ہونے کے برابر ہے ۔