انگلینڈ نے بھی نیوزی لینڈ کو ملنے والے مشکوک ‘تھریٹ ‘کی بنیاد پر آنے سے انکار کر دیا

وقت اشاعت :20ستمبر2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، لندن ۔ انگلینڈ نے بھی نیوزی لینڈ کو ملنے والے مشکوک تھریٹ کی بنیاد پر آنے سے انکار کر دیا ، فیصلے سے پی سی بی کو آگاہ کر دیا۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ  کام کے مطابق پاکستان میں ایک مرتبہ پھر عالمی کرکٹ کے دروازے بند ہو گئے ہیں ۔ نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ نے بھی وہی موقف اپنایا اور آنے سے انکار دیا۔  پی سی  بی کو فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے ای سی بی نے کہا کہ موجودہ حالات میں دورہ ممکن نہیں ۔ کھلاڑیوں کی زندگی خطرے میں نہیں ڈال سکتے ۔ ایسے حالات میں کرکٹ ممکن نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان نہ جانے کا افسو س ہے ۔ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ اس فیصلے سے پاکستان میں عالمی کرکٹ کو نقصان پہنچے گا۔  انگلش بورڈ نے خواتین کی کرکٹ ٹیم کا بھی دورہ پاکستان منسوخ کردیا۔ پاکستان اور انگلینڈ  میں دو ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز اگلے ماہ ہونا تھی ۔