وسطی کرم میں موبائل ٹاور کی تنصیب کے منصوبے پر کام کرنے والے 6مزدور اغوا

وقت اشاعت :28جون2021

سپر لیڈ نیوز، پشاور۔ وسطی کرم  میں موبائل ٹاور کی تنصیب  کے منصوبے پر کام کرنے والے  6مزدور اغوا کر لئے گئے۔ دہشت گرد تنظیم کی جانب سے ممکنہ واردات کے خدشات بڑھ گئے ۔

دی سپر لیڈ نیوز کے مطابق وسطی کرم کے علاقے میں پہلی مرتبہ موبائل ٹاور لگایا جارہا تھا۔ ٹاور کی تنصیب جاری تھی کہ اسلحہ بردار نامعلوم افراد نے 6مزدوروں کواغوا کرلیا۔ یہ واقعہ زیمشت  کے علاقے میں پیش آیا جو ضلع کرم اور اورکزئی کی سرحد پر ہے ۔ بنیادی طور پریہ علاقہ سنسان ہے اور دور دراز علاقوں میں شمار ہوتا ہے ۔ 

ڈی پی او طاہر اقبال  نے سپر لیڈ نیوز کو بتایا کہ علاقے میں پہلی بار موبائل ٹاور کی تنصیب کی جار ہی تھی  کہ مزدور اغوا ہو گئے۔  پولیس نے  مزدوروں کی بازیابی کے لئے  کوششیں شروع کر دی ہیں ۔ ضلع کرم پولیس کی  ٹیمیں علاقے میں پہنچ چکی ہیں ۔  جلد دہشت گردوں کا کھوج لگا لیا جائے گا۔ وسطی کرم میں موبائل ٹاور کی تنصیب کے منصوبے پر کام کرنے والے 6مزدور اغوا ہونے کے بعد آپریشن میں علاقہ کلیئر کرانے کے دعوؤں پر سوالات اٹھ گئے ہیں ۔علاقے کے انضمام کے بعد حکومت نے علاقے کو دہشت گردوں سے مکمل پاک کرانے کے دعوے کئے تھے۔