مری،جنگل میں لگی پراسرارآگ پھیلنےلگی

مری،جنگل میں لگی پراسرارآگ پھیلنےلگی ۔ دریا گلی کے ملحقہ کرچھاں کے جنگلات میں آگ قریبی علاقوں میں پھیلنے کی اطلاعات آرہی ہیں ۔ ریسکیو ٹیمیں بھی علاقے میں موجود ہیں ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق مری کے مضافاتی جنگلات میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے جنگل میں پھیلنا شروع کر دیا۔  علاقہ مکینوں نے فائر بریگیڈ کے عملے کو فوری اطلاع دی جس کے بعد آپریشن رات گئے تک جاری رہا۔ محکمہ فائر بریگیڈ نے علاقے میں ہنگامی چیک پوسٹ بھی قائم کر دی ہے کیونکہ آگ پھیلنے سے بڑے نقصان کا خدشہ ہے ۔

یہ بھی پڑھئے،آفٹر شاکس پر روز محسوس کرتے ہیں

آگ کے شعلے میلوں دور سے دکھائی دے رہے ہیں ۔ جبکہ قریبی علاقوں میں دھوئیں کے بادل پھیل رہے ہیں ۔ ریسکیو حکام کےمطابق جس جگہ آگ لگی وہاں فائر بریگیڈ کی گاڑیاں پہنچانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ آرمی ہیلی کاپٹر بھی طلب کرلیا گیا ہے ۔ حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں ۔

واضح رہے کہ مری کا موسم قدرے بہتر ہے گرمی کا زور ٹوٹ چکا ہے جبکہ ہوا میں خنکی بڑھ رہی ہے ۔ ایسے میں چیڑ کے درختوں کا خشک موسم کی وجہ سے آگ پکڑنا ممکن نہیں ۔ مقامی افراد کے مطابق ٹمبر مافیا ماضی میں قیمتی لکڑی چرانے کے لئے جنگل میں آگ لگا چکا ہے ۔ اس مافیا کو بعض اداروں کا بھی تعاون حاصل ہے ۔