فلوریڈانےٹرمپ کےحق میں فیصلہ سنادیا؟

فلوریڈانےٹرمپ کےحق میں فیصلہ سنادیا؟ بڑی ریلی میں ٹرمپ نے میلا لوٹ لیا۔ ہزاروں حمایتیوں نے دیوانہ وار امریکی صدر کے حق میں نعرے لگا دیئے ۔

امریکہ میں صدارتی الیکشن کی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی ہے۔ ووٹرز اور سپورٹرز پوری طرح میدان میں اتر آئے ہیں اور اپنے اپنے امیدواروں کو جتوانے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں ۔  جو بائیڈن ٹرمپ سےمقبولیت میں دس پوائنٹس آگے  ہیں ۔ لیکن فلوریڈا ریلی نے  یہ اعداد و شمار تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے ۔

صدر ٹرمپ کورونا کا شکار ہونے کے بعد دو ہفتوں سے بھی کم وقت میں دوبارہ الیکشن مہم کے لیے  نکلے ہیں  ۔ فلوریڈا ریلی میں انہوں نے فیس ماسک نہیں پہنا۔ ان کے پرستاروں نے ٹرمپ کے مزید چار سال ۔۔ کے نعروں کے ساتھ ان کا خیرمقدم کیا۔

یہ بھی پڑھیئے : ٹرمپ سے بڑا سیاستدان کوئی نہیں

اس موقع پر خطاب میں  ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ کورونا کو شکست دینے کے بعد اپنے آپ کو طاقتور محسوس کر رہے ہیں ۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ان کی  امریکی شہریوں سے محبت اب  مزید بڑھے گی کیونکہ برسوں کا کام دنوں میں کر لیا گیا ہے اورجلد ہی ویکسین  دستیاب ہوگی ۔یہ ہماری حکومت کا کارنامہ ہے ۔