فواد چودھری کے الزامات غلط، کسی بھی جماعت کو ہم نہیں حکومت کالعدم قرار دیتی ہے ، الیکشن کمیشن

وقت اشاعت :29اکتوبر2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ فواد چودھری کے الزامات غلط، کسی بھی جماعت کو ہم نہیں حکومت کالعدم قرار دیتی ہے ، الیکشن کمیشن نے وزیراطلاعات کے الزام کی وضاحت کردی۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق کالعدم تحریک لبیک پر پابندی لگانے کے لیے  الیکشن کمیشن کے کردار سے متعلق خبروں پر الیکشن کمیشن کی وضاحت سامنے آگئی ہے ۔  اعلامیہ کے مطابق  وفاقی حکومت کسی بھی جماعت پر پابندی کا اعلان  کرتی ہے  یہ کام ہمارا نہیں ۔  وفاقی حکومت نے سیاسی جماعت پر پابندی  کے لیے 15 دن کے اندر ریفرنس سپریم کورٹ کو بھیجنا ہوتا ہے ۔ اگر سپریم کورٹ ریفرنس کے حق میں فیصلہ دے تو متعلقہ سیاسی جماعت فوری طور پر تحلیل تصور ہوگی۔سپریم کورٹ کے فیصلے پر الیکشن کمیشن متعلقہ سیاسی جماعت کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی یا لوکل گورنمنٹ بننے کے لئے نااہل قرار دی