کالعدم ٹی ایل پی کے مظاہرے میں شدت، مارچ اسلام آباد کی جانب بڑھنے لگا، رینجرز کومکمل اختیارات

وقت اشاعت :29اکتوبر2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، لاہور۔ کالعدم ٹی ایل پی  کے مظاہرے میں شدت، مارچ اسلام آباد کی جانب بڑھنے لگا، رینجرز کو مکمل اختیارات   دے دیئے گئے ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق  کالعدم جماعت نے گوجرانوالہ میں پڑاؤ ڈالنے کے بعد اسلام آباد کی جانب سفر شروع کر دیا ہے ۔ حکومت نے وزیر آباد تک  جی ٹی روڈ پر کاروباری مراکز بند کرا دیئے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کردی گئیں ۔ حکام کے مطابق  دھرنے والوں کو  جہلم سے آگے کسی صورت  آگے نہیں آنے دیا جائے گا۔دوسری جانب  وزیر داخلہ نے پھر واضح کیا ہے کہ ریاست ہر صورت اپنی رٹ قائم کرے گی ۔

وزیراعظم عمران خان غیر اصولی مطالبات ماننے کو بالکل بھی تیار نہیں ۔  مظاہرین کے مارچ کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔جی ٹی روڈ پر آمدورفت بند ہونے سے اشیائے خورونوش کی بھی قلت پید ا ہوگئی  جس سے سبزیوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں ۔حفاظتی اقدامات کے پیش نظر راولپنڈی میں مری روڈسےمنسلک سڑکیں  بھی بند کردی گئیں ۔