لتا کی شیوا جی پارک میں آخری رسومات ، ہر کوئی ان کی جھلک دیکھنے کو بے تاب  

وقت اشاعت :6فروری2022

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، ممبئی  ۔ لتا  کی شیوا جی پارک میں آخری رسومات ، ہر کوئی ان کی جھلک دیکھنے کو بے تاب دکھائی دیا۔ صرف وزیراعظم مودی نے پھولوں کی چادر چڑھائی ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق لتا جی کی موت سے پورا بھارت سوگ میں ڈوب گیا۔ لتا جی کی آخری رسومات ممبئی کے  تاریخی شیوا جی پارک  میں ادا کی گئیں ۔ اس موقع پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور کچھ لمحے کے  لئے  شمشان گھاٹ کے باہر کھڑے ہو  کر علامتی خاموشی اختیار کی ۔ شاہ رخ خان ، عامر خان ، سلمان خان ،   سنجے دت ، اکشے کمار ، جاوید اختر، انوملک ، گلوکار جاوید علی  سمیت دیگر فنکار  ان کی ایک جھلک دیکھنے کو بے تاب رہے۔ کرکٹر سچن ٹنڈولکر  کی آنکھیں پر نم دکھائی دیں ۔  آخری رسومات کی براہ راست کوریج بھارت کے تمام ٹی وی چینلز  نے کی   جبکہ پاکستانی میڈیا نے بھی  لتا جی کی وفات کو ٹاپ سٹوری کے طور پر لیا۔