رہائش کے لئے بدترین شہروں کی فہرست میں کراچی کا 7واں نمبر، آکلینڈ بہترین شہر قرار

وقت اشاعت :10جون2021

سپر لیڈ نیوز، واشنگٹن ڈی سی ۔ رہائش کے لئے بدترین شہروں کی فہرست میں کراچی کا 7واں نمبر، آکلینڈ  بہترین  شہر قرار دے دیاگیا۔ بین الاقوامی میگزین دا اکنامسٹ نے فہرست جاری کردی ۔

سپر لیڈ نیوز  کے مطابق کورونا وبا کے دوران دنیابھرمیں رہائش کے لئے مناسب شہروں کی فہرست جاری کی گئی ہے ۔ دا اکنامسٹ  کے انٹیلی جنس یونٹ  نے سروے رپورٹ کی بنیاد پر انڈیکس جاری کیا ۔ کراچی رہنے کیلئے بدترین شہروں کی فہرست میں ساتویں نمبر پرآگیا۔ بنگلہ دیش کا دارالحکومت ڈھماکہ  بھی 10 بدترین شہروں کی فہرست میں شامل ہے ۔دوسری جانب 10بہترین شہروں کی فہرست میں بھارت کا کوئی بھی شہر شامل نہیں۔ اسی طرح رہائش کےلئے دس بہترین شہروں میں  امریکہ ، برطانیہ یا جرمنی کا بھی کوئی شہر شامل نہیں ۔ یہ رپورٹ کورونا وبا کےدوران شہروں میں صحت کی صورتحال، سرحدیں بندہونےا ورلاک ڈاؤن  کی صورتحال کی روشنی میں تیار کی گئی ہے۔