امریکہ کا کورونا ویکسین کی 50 کروڑ خوراکیں خرید کر غریب ممالک کو دینے کا فیصلہ

وقت اشاعت :11جون2021

سپر لیڈ نیوز ، واشنگٹن ڈی سی ۔ امریکہ نے کورونا ویکسین کی 50 کروڑ خوراکیں خرید کر غریب ممالک کو دینے کا فیصلہ کر لیا۔ یہ خوراکیں فائزر کمپنی سے خریدی جائیں گی ۔

سپرلیڈ نیوز  کے مطابق  بائیڈن  امریکہ کی جانب سے فائزر کمپنی کی ویکسین خرید کر دو سال میں 100 ملکوں کو عطیہ کی جائے گی۔  امریکہ کی جانب سے 20 کروڑ خوراکیں  اس  سال فراہم کی جائیں گی جبکہ سال 2022 تک 50 کروڑ ویکسین فراہم کر دی جائیں گی۔امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ جب تک یہ عالمی وبا دنیا میں موجود رہے گی اس وقت تک امریکی عوام کو اس سے خطرہ رہے گا۔عہد کیا ہے کہ وہ ویکسین کی فراہمی کی کوششوں میں وہی تیزی بین الاقوامی سطح پر بھی  لائیں گے