کمالاہیرس کوقابوکرناآسان کام نہیں

محمد علی جدون ، نیو جرسی ۔ کمالاہیرس کوقابوکرناآسان کام نہیں ۔ توقعات کے عین مطابق کمالا ہیرس کاجوشیلا اندازمائیک پینس پر بھاری پڑ گیا۔ نائب صدر کا مباحثہ گرما گرم رہا ۔ حریفوں نے خوب حملے کئے ۔

سپرلیڈ نیوز کے مطابق امریکا میں ہونےو الا نائب صدر کا مباحثہ دونوں جماعتوں کا ایجنڈا سامنے لے آیا۔  ری پبلکن پارٹی کی جانب سے نائب صدر کیلئے نامزد مائیک پینس اور ڈیموکریٹک نائب  صدارتی  امیدوار کمالا ہیرس آمنے سامنے آئی ۔ دونوں جانب سے ہی جارحانہ انداز دیکھنے میں آیا۔ کمالا نے کورونا پر صورتحال کو اپنی تقریر میں جگہ دی تو مائیک پنس بھی ترکی بہ ترکی جواب دینے کے موڈ میں نظر آئے ۔

یہ بھی پڑھیئے:ٹرمپ بائیڈن مباحثےنےامریکی سیاسی روایات کاجنازہ نکال دیا

امریکی میڈیا کےمطابق  کمالا کا پلڑا اس لئے بھاری رہا ۔۔کیونکہ وہ پراسکیویشن ڈیپارٹمنٹ میں اپنا لوہا منو ا چکی ہیں ۔ قانونی امور پر مہارت ان کا شخصیت کا نمایاں حصہ ہے ۔ انہوں نے مباحثے کےا بتدا میں ہی مائیک پینس کو خوب آڑھے ہاتھوں  لیا۔ تاہم مائیک پنس کے عزائم بھی کچھ کم نہ تھے ۔

امریکی ریاست یوٹاہ میں ہونیوالا یہ مباحثہ نائب صدارتی امیدواران کیلئےآئندہ انتخابات کا پہلا اور آخری مباحثہ تھا۔

کوروناوائرس کے سبب دونوں امیداواروں کےدرمیان بارہ فٹ کا فاصلہ رکھا گیا ۔جبکہ ایس او پیز کا بھی خصوصی خیال رکھا گیا۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق کمالا ہیرس نے عوام کو پوری طرح متوجہ کر رکھا ہے۔ ثابت ہوا کہ کمالاہیرس کوقابوکرناآسان کام نہیں

One thought on “کمالاہیرس کوقابوکرناآسان کام نہیں

Comments are closed.