پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی،عمران خان کا تسلیم کرنےسےانکار

پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی،عمران خان کا تسلیم کرنےسےانکار ، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان  میں کرپشن گزشتہ سال کے مقابلے میں بڑھ گئی ہے ۔

 ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے 180 ممالک میں کرپشن کےتاثر کی درجہ بندی کی   ۔ رپورٹ کے مطابق  2020 میں پاکستان کی 4 درجے تنزلی ہوئی ہے ۔ اس طرح  پاکستان کا رینک 120 درجے  سے بڑھ کر  124 درجے پر پہنچ گیا ہے ۔ 2018 میں پاکستان درجہ بندی کے اعتبار سے 117 ویں نمبر پر تھا ۔ 2019 کی رپورٹ میں بھی بدعنوانی بڑھنے پر رینکنگ کم ہوئی  تھی اور پاکستان 117 ویں سے 120 ویں نمبر پر آگیا تھا۔  پاکستان کا کرپشن کے تاثر میں بہترین اسکور 2016 میں رہا جب رینکنگ میں  پاکستان 116ویں پوزیشن تک چلا گیا تھا۔ لیکن اب تازہ ترین صورتحال کے مطابق پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی ہے ۔

اپوزیشن پہلے رپورٹ کا اردو ترجمہ کرائے پھر سمجھے ، عمران خان

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ اس تنزلی کی وجہ ماضی کی کرپشن ہے ۔ رپورٹ میں 2017اور 2018کے اعداد و شمار شامل کئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اس رپورٹ کا اردو ترجمہ کرائے پھر انہیں سمجھ آجائے گی ۔  عالمی سطح پر بات کی جائے تو کرپشن کے خلاف بہترین اقدامات کرنے پر ڈنمارک اور نیوزی لینڈ پہلے نمبر پر ہیں ۔  اسی طرح بدترین

صورتحال  میں  صومالیہ اور جنوبی سوڈان 179 ویں درجے پر ہیں ۔ واضح رہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی یہ رپورٹ عالمی اداروں کی معاونت سے تیار کی جاتی ہے جن میں ورلڈ بینک  اور ورلڈ اکنامک فورم  کے ذیلی ادارے شامل ہیں ۔قانون پر عملداری کے بارے میں ورلڈ جسٹس پراجیکٹ کے رول آف لاء انڈیکس سے مدد لی جاتی ہے ۔ اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی ریٹنگ کو  بھی جانچا جاتا ہے ۔ اسی طرح جمہوری اقدار سےمتعلق ورائیٹز آف ڈیموکریسی پراجیکٹ کی رپورٹ سے مدد لی جاتی ہے ۔