کراچی میں پیسےوالے بھی سڑکوں پرنکل آئے

کراچی میں پیسےوالے بھی سڑکوں پرنکل آئے۔ ڈیفنس اورکلفٹن کے مکینوں نے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کے دفتر کے باہر احتجاج کیا اورانتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔

کراچی کا سب سے پوش علاقہ ڈیفنس اس وقت بربادی  کی تصویر بنا ہوا ہے ۔

فیز فور سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں اب بھی  دو سے تین فٹ پانی موجود ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پانی نکالنے کے لئے انتظامیہ کے تمام حربے ناکام ہو چکے ہیں ۔ پانچ روز سے پانی میں پھنسے شہریوں کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہوگیا۔

ڈیفنس اور کلفٹن جیسے پوش علاقوں کے مکینوں نے پہلی مرتبہ سڑکوں پر آکر احتجاج ریکارڈ کرایا۔

شہریوں کی بڑی تعداد نے دفتر کے اندر گھسنے کی بھی کوشش کی۔پولیس نے راستہ روکا تو دھکم پیل ہوئی ۔

اس موقع پر شہریوں نے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی ۔  پوش علاقے کے ان رہائشیوں نے سب سے پہلے فنڈنگ کے آڈٹ کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیئے:کراچی میں ایسی گھٹائیں پہلی کبھی نہ دیکھیں

شہریوں نے کہا کہ  ترقیاتی کاموں کی مد میں سوسائٹی سالانہ لاکھوں روپے وصول کرتی ہے ۔ اتنے پیسے دینے کے بعد ڈویلپمنٹ  کا حال سب کے سامنے ہے ۔

بعض شہریوں نے الزام لگایا کہ فنڈنگ میں کرپشن ہو رہی ہے ۔ شہریوں سے پیسہ وصول کرنے کے باوجود ریلیف کے بجائے اذیت دی جارہی ہے ۔

کے الیکٹر ک کے مطابق ڈیفنس کے بجلی کے تار زیر زمین ہے ۔ پانی نکلنے تک  بجلی کی بحالی مشکل ہے۔