ایسی گھٹائیں کبھی نہ آئیں ، کراچی میں2سے 4فٹ پانی

ایسی گھٹائیں کبھی نہ آئیں ، کراچی میں2سے 4فٹ پانی شہریوں کو مسلسل اذیت دے رہا ہے ۔ اس وقت کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا اربن فلڈ ہر شے اپنے اندر سموئے راستہ بنا رہا ہے ۔

بعض مقامات پر پانچ فٹ تک پانی ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ جبکہ کچھ ایسے مقامات بھی ہیں جہاں دو سے تین فٹ پانی ہے ۔

شاہراہ فیصل ، سرجانی ، ملیر ، ماڈل کالونی ، ڈیفنس میں ہر طرف پانی ہی پانی ہے ۔ فوٹو کریڈٹ:اے ایف پی

کراچی کا سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ شاہراہ فیصل  ہے جہاں کنٹینر تک پانی میں بہتے دیکھے گئے ۔

شہریوں کی گاڑیاں کئی کوس دور تک بہتی چلی گئیں ۔ شدید بارشوں کے بعد سیلاب کے باعث موٹر سائیکل  سڑکوں  میں ڈوب گئے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ماڈل کالونی ، کلفٹن ، کورنگی کازوے ، محمد علی سوسائٹی  ،اولڈ سٹی ایریا، کھارادرمیں دو سے چار فٹ تک پانی جمع رہا۔

 سکھن ندی کے بہاؤ نے کئی گھر ملیا میٹ کر ڈالے ۔سیلاب نے کراچی کے پوش علاقوں کا بھی لحاظ نہ رکھا ۔

یہ بھی پڑھیئے :یہ کراچی ہے صاحب ،یہاں سب کچھ خود کرنا پڑتا ہے

ڈیفنس میں حد نگاہ پانی ہی پانی نظر آیا۔  سڑکوں میں  گاڑیاں بہہ کر دور جا نکلیں ۔ کشتیوں کی مددسے شہریوں کا نکالا گیا۔

کئی افراد گھروں میں محصور ہو گئے ۔  بڑے گھروں  کے تہہ خانے بھر گئے ۔  اسی طرح  ناظم آباد  ، لیاقت آباد، نارتھ کراچی  بھی مکمل ڈوب گیا۔

بارش سے حادثات،14افراد کی جان چلی گئی

کراچی میں بارش سے حادثات ہوئے جس میں چودہ افراد کی جان بھی چلی گئی ۔ دیوار گرنے سے سات افراد زندگی کی بازی ہار گئے ۔

گلبہار انڈر پاس میں ایک شخص ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ شون سرکل انڈر پاس میں تین افراد پانی میں ڈوب گئے۔

ایدھی رضاکاروں نے بحفاظت نکال لیا ۔ پولیو سے اپاہچ خاتون گھر کے اندر پانی بھرنے سے ڈوب کر جاں بحق ہوئی ۔