ایان علی کی طوفانی واپسی

سپر ماڈل ایان علی نے شوبز میں واپسی کا اعلان کر دیا ہے ۔ ٹویٹر پیغام میں ایان علی نے بتایا کہ سات گانے ریلیز کئے جائیں گے جس میں ان کا ایک پرانا گانا بھی شامل ہے ۔ ایان علی نے امید کا اظہار کیا کہ تمام گانے مداحوں کو بے حد پسند آئیں گے ۔ ایان علی نے اس سے پہلے منی لانڈرنگ کیس میں اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لئے متعدد مرتبہ ٹویٹس کیں جس میں انہوں نے تمام الزامات سے انکار کیا ۔ واضح رہے کہ ایان علی ڈالر بیرون ملک سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار ہوئیں جس کے بعد ان پر طویل مقدمہ چلا تاہم پراسکیوٹر کی کوششوں کے باوجود ضمانت پر رہائی مل گئی ۔ ایان علی ان دنوں دبئی میں مقیم ہیں ۔