میشا شفیع کی حمایت کرنےوالی لینا غنی کی بڑھتی مشکلات

میشا شفیع کی حمایت کرنےوالی لینا غنی کی بڑھتی مشکلات ، لاہور کی سیشن عدالت میں گلوکارہ میشا شفیع کی گواہ کو بھی جرح کاسامنا کرنا پڑا۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت میں میشا شفیع کے خلاف علی ظفر کےدائر ہتک عزت دعویٰ کی سماعت ہوئی ۔ میشا شفیع تو غیر حاضر رہیں مگر ان کی گواہ لینا غنی کو سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔ لینا غنی نے میشا شفیع کو مبینہ  حراساں کئے جانے کےخلاف آواز اٹھائی تھی جس پر گلوکار علی ظفر نے ان کے خلاف بھی ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا اور کیس میں فریق بنا دیا۔

ہفتے کو دوران سماعت لینا غنی پر جرح کی گئی اور وکلا نے سخت سوالات کئے ۔ جواب میں لینا غنی  نے کہا کہ وہ می ٹو مہم کو پسند کرتی ہیں مگر پاکستان میں یہ مہم چلانا آسان نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ مسلسل تنقید برداشت کر رہی ہیں ۔  لینا غنی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ انہوں میشا شفیع کی سوشل میڈیا پر حمایت کی تھی جس پر علی ظفر نے انہیں بھی مقدمے میں گھسیٹ لیا۔ علی ظفر کا کیس  ایک ہائی پروفائل کیس ہے ،صدیوں سے خواتین کو حراساں کیا جاتا رہا  ہے مگر اس کیس میں لوگوں نے خاص دلچسپی لی۔ دوسری جانب  عدالت نے میشا شفیع کی گواہ کو جرح مکمل کرنے کےلیے 24اپریل کو دوبارہ طلب کر لیا۔