وینس میں فلمی ستارے زمین پراترآئے

وینس میں فلمی ستارے زمین پراترآئے ۔ دنیا کے مقبول  فلم فیسٹیولز میں سے ایک میلے کا آغاز ہوگیا ہے ۔ کورونا کے باعث حفاظتی اقدامات ہر جگہ دکھائی دیئے ۔

وینس فلم فیسٹیول کا کارونا کے خدشات کے باوجود آغاز ہو گیا ہے ۔  اداکارہ ٹلڈا سویٹن  گولڈن لائن ایوارڈ لے اڑیں ۔

سخت احتیاطی تدابیر کے ساتھ77ویں وینس فلم فیسٹیول کی  افتتاحی تقریب میں بڑے فنکاروں نے شرکت کر کے چار چاند لگا دیئے ۔ اس موقع پر فنکاروں کے منفرد لباس کے ساتھ میچ کرتے ماسک توجہ کامرکز بنے رہے ۔

فلم فیسٹیول دس روز جاری رہے گا۔ فوٹو کریڈٹ: بائنال سنیما

ہر بڑے اداکار اور بالخصوص اداکاراؤں نے لباس کےساتھ میچ کرتا ماسک پہن کر خو ب توجہ سمیٹی ۔ مرکزی ہال میں بھی کورونا کے ایس او پیز کا خیال رکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیئے:آریانہ میوزک کی سب سے بڑی دیوی بن گئی

آسٹریلوی اداکارہ کیٹ بلانچٹ نے برطانوی اداکارہ ٹلڈا سویلٹن کو گولڈن لائن ایوارڈ پیش کیا تو وہ خوشی سے پھولی نہیں سمائیں ۔ فیسٹیول کے باقاعدہ استقبال سے پہلے ریڈ کارپٹ  میں فنکاروں کے جلوے قابل دید تھے ۔

وینس فلم فیسٹیول دو ہفتوں تک جاری رہتا ہے تاہم اس مرتبہ یہ دس روز تک چلے گا۔ مقررہ وقت تک 60فلموں کی نمائش کی جائے گی۔ انتظامیہ کے مطابق جیوری اور شرکا کو کورونا ایس او پیز کی مکمل پاسداری کرنا ہوگی ۔

اس سلسلے میں چند روز پہلے ہی آگاہی دے دی گئی تھی ۔ دوسری جانب فلم دیکھنے کے لئے آنے والوں کی تعداد کو بھی محدود رکھا گیا ہے ۔