مس یونیورس کا تاج میکسیکو کی آندے میزا کے سر پر

کورونا کی وبا کی وجہ سے التوا کا شکار مس یونیورس کے مقابلے میں میکسیکو کی آندرے میزا 2021 کے مس یونیورس منتخب ہو گئی ہیں۔

مس یونیورس کا تاج اس بار چیواوا شہر کی رہنے والی مس میکسیکو آندرے میزا کے سر پر سجا۔ کورونا کی وبا کے باعث 2020 میں مس یونیورس کا مقابلہ ملتوی کر دیا گیا تھا

آندرے میزا کے سر پر تاج موجودہ مس یونیورس زوزیبنی تنزی نے سجایا۔ آندرے میزا نے مس یونیورس بننے پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں مقابلے میں شریک 73 خوبصورت خواتین میں سے مس یونیورس چنے جانے پر بہت فخر محسوس کر رہی ہوں

مس یونیورس نے کہا کہ موجودہ ترقی یافتہ دور میں خوبصورتی کے معیار بدل گئے ہیں۔ ہم کیسے دکھائی دیتے ہیں یہ خوبصورتی کا معیار نہیں بلکہ خوبصورتی کا اظہار ہمارے رویوں سے ہوتا ہے