عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کےخلاف نیا پنڈورا باکس کُھل گیا

وقت اشاعت :30جون2023

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، لاہور۔ عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کےخلاف نیا پنڈورا باکس کُھل گیا، کرنسی سمگلنگ اورمنی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کر دی گئیں ۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق  ایف آئی اے نے کرنسی کی مبینہ سمگلنگ اور منی لانڈرنگ کے الزامات پر راحت فتح علی خان  کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔ راحت فتح علی خان کے اثاثہ جات کی تفصیلات کا 9 سالہ ریکارڈ  حاصل کیا گیا ہے۔ اسی طرح انکم ٹٰیکس گوشواروں کی بھی تحقیقات شروع کی گئی ہیں ۔ ایف آئی اے حکام راحت فتح علی خان کے دیگر اثاثہ جات  سمیت ذرائع آمدن کی بھی کھوج لگا رہے ہیں ۔ ایف بی آر نے ایف آئی اے کو گلوکار راحت فتح علی خان کی آمدن اور ظاہر کردہ اثاثوں کا  مکمل ریکارڈ بھجوایا ہے ۔ ذرائع کے مطابق راحت فتح علی خان  کے خلاف مبینہ منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔ ضرورت پڑنے پر راحت فتح علی خان کو طلب بھی کیا جاسکتا ہے ۔