سائنسی وزیر کے پنجاب حکومت پر تسلسل سے بیانات

علی نقوی ، دی سپر لیڈ  ، لاہور

فواد چودھری آخر اپنی وزارت چھوڑ کر پنجاب حکومت پر ہی کیوں بیان دیتے ہیں ؟

میڈیا سے گفتگو میں پھر پنجاب کے وزیر اعلیٰ کا قصہ چھیڑ دیا۔

دی سپر لیڈ نیوز  کے مطابق فواد چودھری  نے میڈیا سے گفتگو میں ایک مرتبہ پھر عثمان بزدار کی حکومت پر تبصرہ کرتےہوئے ایک ہی موضوع رکھا ۔

انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار وزیراعلیٰ بن سکتے ہیں تو کوئی بھی بن سکتاہے۔ تحریک انصاف نے بہتر روایت ڈالی ہے ۔ انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ  اگر پنجاب میں تبدیلی آئی تو پوری اسمبلی وزیراعلیٰ بننے کی امیدوار ہوگی ۔

ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وزیراعلیٰ پنجاب کی مشکلات بڑھتی دکھائی دے رہی ہیں ۔

عثمان بزدار نیب کے مہمان ہیں اور سوالنا مہ وصول کر چکے ہیں ۔پنجاب کے وزیراعلیٰ  سے آمدن سے زائد اثاثوں بارے سوالات پوچھے گئے ہیں ۔

  ان سے  اہل خانہ، رشتے داروں  کے نام  جائیدادوں کی بھی تفصیلات مانگی گئی ہیں ۔

فواد چودھری نے مزید کہا کہ عثمان  بزدار کو نیب میں بلا کر عہدے کی تضحیک کی گئی ۔

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے پرویز الہیٰ کے بارے میں کہا کہ وہ سینئر سیاستدان ہیں۔ ان کی اپنی الگ سیاست ہے ۔

مریم کی سیاست چچا کے خلاف ہے ،فواد

فوادچودھری کی گفتگو میں ن لیگ نشانہ نہ ہو یہ ممکن ہیں ۔ انہوں نے ن لیگ کی اندرونی لڑائیوں کا تذکرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیئے: اتحاد ہونے سے پہلے ہی ٹوٹ گیا؟

فواد چودھری نے مزید کہا کہ ن لیگ میں پارٹی پر قبضے کیلئے جنگ چل رہ ہے ۔مریم نواز کی سیاست پارٹی قیادت پر قبضہ کرنے کی ہے۔

وہ  حکومت کے خلاف نہیں بلکہ شہبازشریف کے خلاف تحریک چلارہی ہیں۔   شہباز شریف کی  سیاست بھی  مریم نواز کیمپ کے خلاف ہے ۔