BREAKINGSUPER LEADS

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا،ساڑھے 3ارب ڈالر ملنے کی راہ ہموار

وقت اشاعت :30جون2023

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ،اسلام آباد۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا، 3ارب ڈالر ملنے کی راہ ہموار ہو گئی ۔ 

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق موجودہ حکومت آئی ایم ایف کو راضی کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے ۔ آئی ایم ایف پاکستان کو مزید ساڑھے تین ارب ڈالر دے گا۔ یہ رقم سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت ہوگی ۔ اعلامیہ کے مطابق آئی ایم ایف کا ایگزیکٹوبورڈ سٹاف لیول معاہدے کی منظوری دے گا۔ اس کےبعد رقم ملنے کی راہ ہموار ہو جائے گی ۔ آئی ایم ایف اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان بیرونی ادائیگیوں کے توازن کو برقرار رکھتے ہوئے اس دباؤ کو کم کرے گا۔

سماجی  شعبے کے لئے فنڈز کی فراہمی بہتر کی جائے گی ۔ پاکستان ٹیکسز کی آمدن بڑھانے کی کوشش کرے گا۔ اسی طرح ٹیکس آمدن بڑھنے سے عوام کی ترقی کے لئے فنڈنگ بھی بڑ ھ جائے گی ۔  معاہدہ پاکستان میں مالی نظم و ضبط کا باعث بنے گا اور اس اہم معاہدے  سے توانائی کی اصلاحات یقینی بنائی جائیں گی۔ عالمی مالیاتی ادارے کے مطابق  ایکس چینج ریٹ کو مارکیٹ کے حساب سے مقرر کیا جائے گا۔یہ نوماہ کا سٹینڈ بائی معاہدہ ہوگا ۔ اس معاہدے کے بعد پاکستان کو بیرونی ممالک اور مالیاتی اداروں سے بھی رقم مل سکے گی ۔

Related Articles

Back to top button