دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، واشنگٹن ڈی سی ۔ دو دہائیوں کا سب سے طاقتور شمسی طوفان زمین سے ٹکرا گیا، کئی ممالک میں روشنیوں کے حیرت انگیز نظارے دیکھنے میں آئے ۔
دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق دو دہائیوں میں سب سے زیادہ طاقتور شمسی طوفان زمین سے ٹکرا گیا ہے ۔ اندازوں کے مطابق زمین کے مواصلاتی نظام پر کوئی اثر نہیں پڑا تاہم کئی ممالک میں آسمان پر حیرت انگیز روشنیاں دیکھی گئیں ۔
ماہرین کے مطابق ایسے شمسی طوفانوں سے مواصلاتی نظام کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہوتا ہے تاہم کسی بھی ملک سے نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ سن اسپاٹ کلسٹرکا مجموعی پھیلاؤ کئی لاکھ کلومیٹر تھا یعنی یہ زمین کے کُل رقبے سے 15 گنا زیادہ تھا۔
آخری بار ایسا شمسی طوفان 2003 میں آیا تھا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق امریکا اور برطانیہ میں بہت سے لوگوں نے آسمان پر روشنیوں کا نظارہ دیکھا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پروائرل ہو چکی ہیں ۔ برطانوی میٹ آفس کے مطابق برطانیہ بھر میں ان مناظر کو دیکھا گیا جبکہ پراگ اور بارسلونا سمیت دیگر یورپی مقامات سے بھی اس کی تصاویر موصول ہوئی ہیں ۔