دی سپر لیڈ ، ٹیکساس۔ امریکامیں ایک ماہ میں تیسراسمندری طوفان آگیا ۔سمندری طوفان بِیٹا کے سبب امریکی ریاست ٹیکساس متاثر ہوئی ہے ۔ لوزیانا میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا گیا ۔
ٹیکساس میں شدید بارشوں سےسیلابی صورتحال پیداہوگئی۔سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہوگئیں۔حکام کے مطابق سیلاب سےاب تک گیارہ لاکھ افراد متاثرہوگئے ہیں۔سمندری طوفان کے سبب پینتالیس میل فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں بھی چلتی رہی ہیں ۔
یہ بھی پڑھیئے:سمندری طوفان سیلی الاباماکےساحل سے ٹکراگیا
ٹیکساس کے ساحلوں سے یہ سمندری طوفان گزشتہ رات ٹکرایا تھا۔ سمندری طوفان کے اثرات بدترین ہوسکتے ہیں ۔ لوزیانا کے قریبی علاقوں میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہنگامی حالت سے نمٹنے والے اداروں کو مزید تباہی سے آگاہ کر دیا گیا ہے ۔
ترجمان کے مطابق امریکامیں ایک ماہ میں تیسراسمندری طوفان آگیا ہے جس کے لئے حفاظتی اقدامات یقینی بنانا ہونگے۔ طوفان سیلی سے بھی بڑی تباہی ہوئی ہے ۔ اس کے اثرات اب تک ریاست الاباما میں نظر آرہے ہیں ۔ ریاستی اداروں کو مزید فعال کردار ادا کرتے ہوئے عوام کو ریلیف دینا ہوگا۔ میڈیا بریفنگ میں ترجمان نے مزید کہا کہ فی الحال اسے کیٹیگری تھری کا طوفان نہیں کہا جا سکتا۔ تاہم تیز بارشوں کے باعث مواصلاتی نظام کو بچانا بڑا چیلنج ہو سکتا ہے ۔