SUPER LEADSSUPER WORLD

امن کےنوبل انعام کااعلان کردیاگیا

امن کےنوبل انعام کااعلان کردیاگیا ۔ اس مرتبہ دنیا کا سب سے معتبر اعزاز عالمی ادارہ خوراک کو دے دیا گیا۔ نارویجن اکیڈمی  نے فیصلے سے آگاہ کردیا۔

دنیا کا سب سے معتبر ایوارڈ دینے والی سویڈن کی نارویجن اکیڈمی آف نوبیل پرائز نےانعام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جیوری نے متفقہ فیصلہ کیا ہے ۔ اقوام متحدہ کے ادارے ڈبلیو ایف پی کا کام مثالی ہے ۔  ادارے نے بھوک اور افلاس سے لڑنے انسانوں کی مدد کے لئے دن رات  ایک کیا۔ افریقہ سمیت جنگ زد ہ علاقوں میں بھی خوراک کا انتظام کرنے کے لئے تحریک چلائی ۔ ادارے نے کئی ممالک کو بھوک اور فوڈ سکیورٹی کی اہمیت بتاتے ہوئے کام کرنے پر راضی کیا۔

یہ بھی پڑھیئے:ورلڈ بینک نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

نوبل انعامات کی 5 کیٹیگریز  ادب ، میڈیسن ، فزکس، کیمسٹری اور معیشت کا اعلان پہلی ہی کر دیا گیا ہے ۔ نوبل کمیٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عالمی ادارہ خوراک نے غذا کی منصفانہ فراہمی کے لئے بھی کردار نبھایا ۔

واضح رہے کہ 2019 میں نوبل انعام ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد کو دیا گیا تھا۔ ابی احمد اپنے ملک اور ایریٹیریا کے درمیان سرحدی جنگ اور کشیدگی کو ختم کرنے میں کردار ادا کیا تھا۔ دوسری جانب عالمی ادارہ خوراک نے اپنے بیان میں نوبل کمیٹی سمیت تمام تعاون کرنے والے ممالک کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ ترجمان کےمطابق ادارہ انسانیت کی خدمت کےلئے کام جاری رکھے گا۔ بھوک ، افلاس خوراک کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف جنگ جاری رہے گی ۔

Related Articles

Back to top button