ورلڈبینک نےپاکستان کےلئےخطرےکی گھنٹی بجادی

دی سپر لیڈ ، اسلام آباد۔ ورلڈبینک نےپاکستان کےلئےخطرےکی گھنٹی بجادی ہے ۔ عالمی ادارے نے قرضوں کی ادائیگی کے حوالے سے پاکستان کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترقی کی شرح 0.5 فیصد  رہے گی ۔

عالمی بینک کی جانب سے ایشیائی ممالک کی شرح نمو سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے ۔ جس میں کہا گیا ہے کہ آئندہ سال جنوبی ایشیا میں ترقی کی شرح منفی 7.7 فیصد سے بہتر ہو کر 4.5 فیصد ہونے کی توقع ہے۔

 ورلڈ بینک کے چیف اکنامسٹ ہینس ٹمر نے اپنے بیان میں کہا کہ جنوبی ایشیائی ممالک کے لیے اچھی خبر نہیں ۔ مستقبل انتہائی خوفناک دکھائی دے رہا ہے ۔ پاکستان کی ترقی کو دھچکاپہنچ رہا ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  پاکستان کو بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: ہم زلزلےکےآفٹرشاکس روزمحسوس کرتے ہیں

مالی سال 2021 میں پاکستان کی ترقی کی شرح 0.5 فیصد سے بھی کم رہنے کا خطرہ ہے۔ جو کہ گزشتہ تین سالوں میں 4 فیصد تک جا پہنچی تھی ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس دوبارہ  پھیلنے سے یہ ترقی کی شرح کو مزید گر سکتی ہے ۔ جبکہ  ٹڈی دل اور بارشوں سے غذائی قلت بھی جنم لے سکتی ہے۔  اندازوں کے مطابق غربت میں بدترین اضافے کا بھی امکان ہے۔