سپر لیڈ نیوز، اسلام آباد۔ چند لنگر خانے کھولنے سے ملک ترقی یافتہ نہیں بن جاتا، شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں تقریر کےد وران حکومت پر کڑی تنقید کی ۔
سپر لیڈ نیوز کے مطابق اپوزیشن ارکان کے حصار میں شہبازشریف نے اپنی تقریر جاری رکھی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی بینچوں پر بیٹھے لوگ ہلڑبازی کا خمیازہ بھگتیں گے۔پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا کہ اپوزیشن لیڈر کو ہی تقریر سے روک دیا جائے ۔ حکومت اپنے خلاف تنقید سن ہی نہیں سکتی ۔ چند لنگر خانے بنا نے سے ملک ترقی یافتہ نہیں ہو جاتا ۔نوازشریف نے بجلی بنائی ۔ نیازی نے عوام پر بجلی گرائی ۔ تین ماہ میں کرپشن ختم کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔اب تو زیادہ کرپشن ہو رہی ہے ۔ کہاں ہیں وہ اربوں ڈالر جو ملک میں فوری واپس آنے تھے ؟ ملک کو تباہ کر دیا گیا۔ ہر شخص بے حال ہے ۔عمران خان عوام کے پاس جا کر دیکھیں انہیں اپنی اہمیت کا اندازہ ہو جائے گا۔ جس تبدیلی کا نعرہ لگا کر پی ٹی آئی حکومت میں آئی وہ بیانیہ ہی جھوٹا ہے۔ یہ لوگ ایک دھیلے کی بھی کرپشن ثابت نہیں کر سکے ۔ عمران نیازی کا ایجنڈا عوام مسترد کر چکے ہیں ۔
بعد ازاں ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ قوم نے دیکھ لیا عمران نیازی اخلاقی طور پر کس قدر کھوکھلا شخص ہے۔ کس طرح پی ٹی آئی کو ایک فسطائی اور گالیاں دینے والی جماعت میں بدل دیا گیا۔ ترقی کے جھوٹے دعوے ان کے کام نہیں آئیں گے ۔