دی سپر لیڈڈاٹ کام ، کابل ۔ طالبان نے امارت اسلامیہ افغانستان کا اعلان کر دیا، افغان قومی پرچم لہرانے پر فائرنگ، چار شہری ہلاک ہو گئے ۔
سپر لیڈ نیوز کے مطابق طالبان نے امارت اسلامی افغانستان کے قیام کا اعلان کر دیا۔ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا اعلان برطانوی راج سے آزادی کی سالگرہ پر کیا گیا ہے ۔ اسلامی امارت تمام ملکوں کے ساتھ اچھے سفارتی اور تجارتی تعلقات کے خواہاں ہے۔ کسی ملک کے ساتھ تجارت نہ کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ تمام ممالک کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ بھارت بھی اپنے منصوبے جاری رکھے کسی پر کوئی پابندی نہیں ۔ شہریوں کو جائز حقوق دیں گے ۔ افواہوں پر کام نہ دھر ا جائے ۔
افغان طالبان نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کومستر د کردیا۔طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے کہاافغانستان میں تحریک طالبان پاکستان کےلیے کوئی جگہ نہیں۔
افغانستان کے یوم آزادی پر اسد آباد میں شہریوں کا افغان پرچموں کے ساتھ مارچ ہوا جس میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔ شہریوں نے قومی پرچم لہرا کر طالبان کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا ۔ اس موقع پر اچانک طالبان جنگجو آئے اور انہوں نے شہریوں پر فائرنگ کر دی ۔ چار افراد موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ بیسیوں زخمی ہو گئے ۔ اس موقع پر بھگدڑ سے بھی متعدد افراد کچلے گئے ۔