ٹک ٹاکر عائشہ سے نازیبا حرکات کرنے کے شبہ میں 55افراد زیر حراست

وقت اشاعت :20اگست2021

علی نقوی ، دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، لاہور۔ ٹک ٹاکر عائشہ سے نازیبا حرکات کرنے کے شبے  میں 55افراد زیر حراست ، ویڈیوز کی مدد سے چھاپوں کاسلسلہ جاری ہے ۔

دی سپر لیڈ نیوز  کے مطابق لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں ہجوم کی  جانب سے جنسی ہراسگی کا سامنا کرنے والی ٹک ٹاکر عائشہ نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرادیا ہے ۔ انہوں نے موقف اختیارکیا ہے کہ ہجوم کی تعداد تین سے چار سو معلوم ہو رہی تھی ۔ کسی نے ہوا میں اچھالا تو کسی نے بے لباس کیا۔ انصاف فراہم کیا جائے ۔

 پولیس نے  گریٹر اقبال پارک لاہور  کے اوباشوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے ۔ مختلف علاقوں میں چھاپے مار  کر 55افراد   کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ 20 افراد کو تفتیش کے بعد جانے کی اجازت مل گئی مگر یہ افراد اپنا علاقہ نہیں چھوڑ سکیں گے ۔ 15مشتبہ افراد کی چودہ اگست کو لوکیشن چیک کی جائے گی۔اس سلسلے میں تمام افراد کا موبائل ڈیٹا حاصل کیا جارہا ہے ۔ پولیس  کے مطابق   چہرے ویڈیوز سے میچ کیے جائیں گے۔مشتبہ افراد کی جیو فینسنگ بھی ہوگی ۔ خاتون ٹک ٹاکر کے دوستوں کے بیان بھی  ریکارڈ کرلئے گئے ہیں