آئی سی سی نے ٹی20 ورلڈکپ کا ٹرافی ٹور ورچوئل کر دیا

وقت اشاعت :20اگست2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام،دبئی ۔ آئی سی سی نے ٹی20 ورلڈکپ کا ٹرافی ٹور ورچوئل کر دیا، کورونا کی وجہ سے حفاظتی اقدامات تیز کر دیئے گئے ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق کورونا نے کرکٹ کے طور طریقے بدل کر رکھ دیئے ہیں۔ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کی ٹرافی ملکوں میں نہیں گھومے گی ۔  اس مرتبہ یہ روایت ورچوئل ہوگی ۔ اس سلسلے میں ٹرافی کے ٹور کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا۔  2016 کا عالمی کپ جیتنے والی ویسٹ انڈیز ٹیم کے کھلاڑی کارلوس بریتھ ویٹ نے نظم پڑھ کر ٹور کا آغاز کیا۔

 کرکٹ دیوانے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے ٹرافی ٹور میں شریک ہوسکیں گے۔مختلف ممالک کے کھلاڑی یا کپتان اس ٹرافی کی ورچوئل تقریب میں حصہ ڈالیں گے ۔باری باری تمام رکن ممالک کو ورچوئل تقریب میں حصہ لینے کا موقع ملے گا۔ آئی سی سی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر یہ تقاریب براہ راست نشر کی جائیں گی ۔ آئی سی سی نے ٹی20 ورلڈکپ کا ٹرافی ٹور ورچوئل کر دیا جس کے بعد شائقین کرکٹ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ واضح رہے کہ ورلڈ کپ کی میزبانی بھارت کے پاس ہے تاہم کورونا کی وجہ سے تمام میچز متحدہ عرب امارات اور عمان میں کھیلے جائیں گے ۔