پاکستان مارچ کے آخر تک روس سے خام تیل حاصل کرے گا، روسی وزیر توانائی نے تصدیق کر دی

وقت اشاعت :21جنوری2023

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، واشنگٹن ڈی سی ۔ پاکستان مارچ کے آخر تک روس سے خام تیل حاصل کرے گا، روسی وزیر توانائی نے تصدیق کر دی

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق پاکستان میں بڑھتے توانائی بحران کی وجہ سے حکومت نے عالمی سطح بالخصوص روس سے  رابطے بڑھا دیئے  ہیں۔ توانائی کی ضروریات پوری کرنے کی غرض سے روسی حکام سے بامقصد بات چیت ہوئی ہے ۔پاکستان نے روس سے خام تیل، پیٹرول اور ڈیزل درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ ادائیگیاں ڈالر کی بجائے روسی کرنسی میں ہونگی ۔

 روس اور پاکستان کے درمیان بین الحکومتی کمیشن کے اجلاس کے بعد گفتگو میں وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ ہم مارچ میں روس سے خام تیل، پیٹرول اور ڈیزل درآمد کرنا شروع کردیں گے۔ سپلائی فوری ہوگی جس سے گرمیوں میں پاکستان میں حالات بہتر ہوں گے ۔ فی الحال پاکستان کو دینے کے لیے روس کے پاس ایل این جی نہیں ہے،پاکستان روس سےاپنی مجموعی ضرورت کا 35فیصد خام تیل درآمد کرنا چاہتا ہے۔

دوسری جانب غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق روسی وزیرتوانائی نے کہا کہ  دونوں ممالک  کے درمیان فیصلہ کیا گیا ہےکہ روس پاکستان کو مارچ کے آخر تک خام تیل ایکسپورٹ کرے گا۔