BREAKINGSUPER LEADS

پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کتنے روز کا باقی بچا ہے؟

وقت اشاعت :26اپریل2022

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ میں پٹرول اور ڈیزل کتنے روز کا باقی بچا ہے؟ترجمان اوگرا نے اعداد و شمار  جاری کر دیئے ۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق پاکستان  کے بعض شہروں میں  ڈیزل بحران کی اطلاعات ہیں ۔ کئی شہروں میں ڈیزل دستیاب نہیں جس سے فصلوں کی کٹائی کے آلات  کام کرنے سے قاصر ہیں ۔ پنجاب کے کئی شہروں میں کٹائی شروع ہے جس کے لئے کاشتکار بلیک میں مہنگے داموں ڈیزل خریدنے  پر مجبور ہیں ۔ ایسے میں تشویش بڑھ رہی ہے کہ ملک میں کتنےروزکا تیل باقی بچا ہے ؟

ترجمان اوگرا نے اس حوالے سے ابہام دور کر دیا۔ ترجمان کے مطابق ملک میں ڈیزل اور پٹرول کی مناسب مقدار دستیاب ہے۔ اندرون پنجاب کے چند مقامات پر ڈیزل کی قلت  کے  بارے  میں افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ اوگرا تمام اداروں کے ساتھ مل کر صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ ذخیرہ اندوزی یا رسد میں رکاوٹ پیدا کرنے والے افراد کے ساتھ قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔

ڈیزل بحران اچانک کیوں پیدا ہوا ؟

اتوار کی شب آئی ایم ایف سے پاکستانی حکام کے مذاکرت کے بعد ملک میں ڈیزل کا  خود ساختہ بحران پیدا ہوگیا۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں اس بات کی گارنٹی دی گئی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر کوئی سبسڈی نہیں دی جائے گی ۔ اس خبر کے بعد پٹرولیم تقسیم کار کمپنیوں نے بیشتر علاقوں میں سپلائی روک دی تاکہ ذخیرہ اندوزی کر کے تیل نئے ریٹس پر فروخت کر کے بھاری منافع حاصل کیا جائے ۔

اس بحران کے بعد اوگرا نے بھی کمپنیوں کو وارننگ  دے دی اور واضح کیا کہ سپلائی روکنے پر سخت کارروائی ہوگی ۔ بعد ازاں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے  نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جارہا ۔ شہری اپنی گاڑیوں کے ٹینک بھرنے سے گریز کریں ۔

Related Articles

Back to top button