BREAKING

کیا امریکا نے پاکستان کے عام انتخابات پر باضابطہ طور پر اعتراض اٹھا دیئے ؟ ڈونلڈ لو کا تحریری بیان ایوان نمائندگان میں جمع

وقت اشاعت :23مارچ2024

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، واشنگٹن ڈی سی ۔ کیا امریکا نے پاکستان کے عام انتخابات پر باضابطہ طور پر اعتراض اٹھا دیئے ؟ڈونلڈ لو کا تحریری بیان ایوان نمائندگان میں جمع کراد یا گیا ۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام  کے مطابق  پاکستان کے عام انتخابات  کے حوالے سے  امریکا کے جنوبی و وسطی ایشیائی امور کے سیکرٹری آف سٹیٹ  ڈونلڈ لو کا  تہلکہ خیز بیان سامنے آگیا ہے ۔ انہوں نے ایوان نمائندگان میں اپنی رپورٹ جمع کر ا دی  ہے  جس کے کچھ مندرجات سامنے آئے ہیں ۔ ڈونلڈ لو نے الیکشن کے حوالے سے اپنا حقائق نامہ انتہائی باریک بینی سے تیار کیا ۔ انہوں نے  الیکشن اور نتائج کے بعدحکومتی کردار پر سوالات اٹھائے ہیں ۔ ڈونلڈ لو نے کہاپاکستانی  ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود الیکشن والے دن انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی ۔

آٹھ فروری 2024 کو عام انتخابات  سے متعلق پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے تحفظات سامنے آئے ہیں ۔ پولنگ سے پہلے ہی پرتشدد واقعات سامنے آتے رہے ۔  پولیس، سیاستدانوں اور سیاسی اجتماعات پر حملے بھی ہوئے۔ خواتین کو سیاسی پارٹیوں کے حامیوں نے ہراساں کیا۔ کئی سیاسی رہنما اپنے مخصوص امیدوار اور پارٹیاں رجسٹرڈ  ہی نہ کراپائے ۔ڈونلڈ لونے  الیکشن نگرانی کا عمل دیکھنے والی تنظیم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بتایا گیا انہیں پولنگ اسٹیشنز تک رسائی سے روکا گیا۔

واضح رہے کہ امریکی ایوان کی خارجہ امور کی کمیٹی نے پاکستان میں جمہوریت کے مستقبل سے متعلق  آج سماعت کی ہے اور اس حوالے سے اہم ذمہ داریاں بھی سونپی گئی تھیں ۔یاد رہے  کہ سائفر تنازع میں ڈونلڈ لوکا بیان بھی اہمیت کا حامل ہے ۔بانی پی ٹی آئی عمران خان  نے مارچ 2022میں ڈونلڈ لو پر ہی الزام لگایا تھا کہ انہوں نے پاکستانی سفیر اسد مجید خان سے ملاقات کر کےپی ٹی آئی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی بات کی تھی

Related Articles

Back to top button