BREAKING

ایران اسرائیل جنگ کے دوران عالمی رہنماؤں کے رابطے تیز

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، واشنگٹن ڈی سی ۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی پر عالمی طاقتوں نے سفارتی کوششیں تیز کر دی ہیں تاکہ خطے میں ممکنہ جنگ کو روکا جا سکے

 

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، واشنگٹن ڈی سی ۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی پر عالمی طاقتوں نے سفارتی کوششیں تیز کر دی ہیں تاکہ خطے میں ممکنہ جنگ کو روکا جا سکے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے دونوں ممالک کے سفیروں سے ہنگامی ملاقات کی ہے۔

چین نے بھی ثالثی کی پیشکش کی ہے اور بیجنگ میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس بلانے کی تجویز دی ہے۔ روس نے اسرائیل سے کہا ہے کہ وہ "ضبط نفس” کا مظاہرہ کرے، جب کہ ایران سے "بردباری اور تعمیری مکالمہ” اپنانے کی اپیل کی ہے۔

یورپی یونین نے اپنے مشترکہ اعلامیے میں کہا ہے کہ خطے میں مزید خونریزی کا خطرہ ہے، جو عالمی معیشت، تیل کی قیمتوں اور انسانی بحران کو جنم دے سکتا ہے۔ جرمنی اور فرانس کے وزرائے خارجہ ایران اور اسرائیل دونوں سے رابطے میں ہیں۔

ترکی، قطر، اور عمان بھی ثالثی کے لیے میدان میں آ گئے ہیں۔ ان ممالک نے تہران اور تل ابیب کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق، امریکہ کے وزیر خارجہ بھی مشرق وسطیٰ کے ہنگامی دورے پر روانہ ہو رہے ہیں تاکہ اتحادیوں کو یکجا کر کے کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔ دوسری جانب پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ایرانی صدر سے ٹیلی فونک گفتگو کی ہے اور اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے ۔

 

Related Articles

Back to top button