BREAKING

نوازشریف چوتھی مرتبہ بھی وزیراعظم بنیں گے،مریم نواز

دی سپر لیڈ ، لاہور۔ نوازشریف چوتھی مرتبہ بھی وزیراعظم بنیں گے،مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف لندن سے تحریک کی قیادت کریں گے ۔مجھے بھی گرفتاری کی کوئی پرواہ نہیں ۔

جمعرات کو پارٹی اجلاس سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ  گرفتار کر لیا گیا تو سنٹرل کمیٹی نوازشریف سے رہنمائی لے کر تحریک چلائے گی ۔حکومتی بوکھلاہٹ سے لگتا ہے دن گنے جا چکے ۔حکومت کی بنیادیں کمزور ہیں۔ ایک جھٹکا برداشت نہیں ہوگا ۔ اے پی سی کے فیصلوں سے پہلے ہی  حکومت  ڈول جائے گی ۔لانگ مارچ کی ضرورت ہی پیش نہیں آئے گی ۔

یہ بھی پڑھیئے:عمران خان کی فوجی بغاوت پر بات، پردے کے پیچھے کیا چل رہا ہے ؟

حکومت نے پوری طاقت نوازشریف کو  دبانے میں لگا دی۔ انتقامی کارروائی کی حد ہو چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی آئین کو نہیں مانتی ۔کارکنوں کو ہراساں کی جارہا ہے ۔ اس ظالمانہ دور میں میڈیا پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے ۔  اندازہ تھا ۔بیانیہ پر سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ میاں صاحب طے  کر چکے ہیں ۔ اب کسی سے بات نہیں ہوگی ۔ اب قوم کے لئے فیصلہ کن تحریک چلے گی ۔ مریم نواز نے اس موقع پرپھر کہا کہ ن لیگ میں کوئی گروپنگ نہیں پارٹی متحد ہے اور نوازشریف کے بیانیہ کے ساتھ کھڑی ہے۔ شہبازشریف نے بھائی کےبیانیہ کو تقویت دی اور اس کا نتیجہ سب کے سامنے ہے ۔ شہبازشریف نے کبھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ مریم نوازنے کہا کہ جلد عمران خان کو اپنے کئےکی سزابھگتنا ہوگی۔ عوام اس نا اہل حکومت کو مزید وقت دینے کے لئے تیار نہیں ۔

Related Articles

Back to top button