BREAKING

پرتگال میں دوپاکستانی لڑ پڑے ، ایک نے دوسرے کو قتل کردیا، ملزم گرفتار

وقت اشاعت:16جولائی2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، لزبن ۔ پرتگال میں دوپاکستانی لڑ پڑے ، ایک نے دوسرے کو قتل کردیا، ملزم گرفتار ، دونوں دوستوں میں موبائل شاپ کی ملکیت تنازع تھا۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق پردیس میں ہم وطنوں کی لڑائی کا بھیانک انجام سامنے آگیا۔ دو پاکستانی لڑ پڑے ۔ لاہور کے علاقے شالیمار سے تعلق رکھنے والے فیضان  کو اس کے اپنے دوست نے قتل کردیا۔  پولیس کے مطابق وقوعہ کے روز دونوں میں جھگڑا ہوا تھا۔

پاکستان میں مقیم فیضان کے اہلخانہ نے  نمائندہ دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کو بتایا کہ فیضان کی پرتگال میں موبائل فونز کی دکان تھی ۔ ملزم اشتیاق نے دکان پر قبضہ کرنے کی کوشش کی اور  فیضان کو قتل کر دیا ۔ اہل خانہ نے بتایا کہ فیضان10 جولائی کو اپنی بیوی 26 سالہ ماہ نور اور 8 سالہ بیٹے کے ہمراہ پاکستان آنا چاہتا تھا  لیکن اس کے پاکستانی دوست  نے جھگڑا کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی سفارتخانہ میت واپس لانے میں تعاون نہیں کر رہا۔ پرتگال میں دوپاکستانی لڑ پڑے ، ایک نے دوسرے کو قتل کردیا، ملزم گرفتار ہوگیا ۔۔ مگر پرتگال کی پاکستانی کمیونٹی نے اس واقعے کو ملک کے لئے باعث شرمندگی قرار دیا ہے ۔ دریں اثنا پرتگالی پولیس نے ملزم پر فرسٹ کلاس مرڈر چارجز لگائے ہیں ۔

Related Articles

Back to top button