دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، نیویارک ۔ جنسی ہراسانی کے الزامات پر نیویارک کے گورنر اینڈریو کومو مستعفی ہوگئے ، تحقیقات مکمل ہونے تک کام نہیں کریں گے ۔
سپر لیڈ نیوز کے مطابق گورنر نیویارک اینڈریو کومو نے جنسی ہراسانی کے تمام الزامات مسترد کر دیئے مگر سنگین الزامات کے بعد عہدے سے الگ ہو گئے ۔ گورنر نیویارک اینڈریو کومو کا استعفیٰ 14 دن میں مؤثر ہوگا، نائب گورنر خاتون عہدہ سنبھالیں گی۔
گورنر اینڈریو کومو پر جنسی ہراسانی کے الزامات کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنایا گیا تھا۔ تحقیقاتی کمیشن نے 5 ماہ تحقیقات کے بعد گیارہ خواتین کو ہراساں کئے جانے کا انکشاف کیا تھا۔ کمیشن نے ان خواتین کے بیانات بھی ریکارڈ کئے ہیں ۔ان خواتین کی شناخت فی الحال خفیہ رکھی گئی ہے ۔