دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ حکومت کا دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ کو پاس کرنے کا فیصلہ، سوشل میڈیا پر پھر شفقت محمود کی حمایت میں ٹرینڈ چل پڑا۔
دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق محکمہ تعلیم نے ایک مرتبہ پھر طلبہ کو بغیر کسی جدوجہد کے امتحانات میں پاس ہونے کا آسان موقع فراہم کر دیا۔
وفاقی وزیر برائے شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
حکومت نے 10 ویں اور12 ویں جماعت کے تمام طلبہ کو پاس کرنے کا اعلان کیا ۔
اس فیصلے کی رو سے فیل ہونے والے طلبہ کو رعایتی 33 نمبر دے کر پروموٹ کر دیا جائے گا۔
وزرائے تعلیم نےفیصلہ کیا کہ کورونا کے باعث دوبارہ امتحانات ممکن نہیں ۔ اس لئے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سال میں دوبارہوں گے۔
وزرائے تعلیم نے فیصلہ کیا کہ امتحانات کو سپلیمنٹری امتحانات کا نام نہیں دیا جائے گا۔ کانفرنس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ سال میٹرک امتحانات مئی اور جون میں ہوں گے جبکہ نیا سیشن اگست سے شروع ہوگا۔ حکومت کے فیصلے کے بعد طلبہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ سوشل میڈیا پر پھر اس حوالے سے ٹرینڈ بن گیا جبکہ تبصروں کی بھرمار ہوگئی ۔ بعض طلبہ نے حکومتی پالیسی کو غلط قرار دیا۔